حکمران انجام کے ڈرسے جمہوریت کی اوٹ میں چھپ جاتے ہیں:حاجی حنیف

حکمران انجام کے ڈرسے جمہوریت کی اوٹ میں چھپ جاتے ہیں:حاجی حنیف

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق صدر حاجی محمد حنیف نے کہا ہے کہ اتحادی حکمران احتساب اورانجام کے ڈرسے جمہوریت کی اوٹ میں چھپ جاتے ہیں مگراس کے باوجودکرپشن سے بازنہیں آتے۔ پیپلزپارٹی اوراس کے اتحاد یوں نے صدرزرداری کواحتساب سے بچانے اورسوئس بنک میں پڑے کرپشن کے پیسے چھپانے کیلئے قدم قدم پرآئین شکنی اورعدالت کی حکم عدولی کی ہے،اب ان کی گرفت کاوقت آگیا۔ راجہ پرویز مشرف نے وزیراعظم منتخب ہونے پرریاست اورآئین سے وفاداری کاحلف اٹھایا مگروہ بھی یوسف رضاگیلانی کی طرح صرف ایوان صدرمیں بیٹھے فردواحد کے وفادار ہیں ،انہیں عوام اوراداروں کی حالت زار سے کوئی سروکار نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی والے پچھلے پونے پانچ سال سے ریاست ،جمہوریت اورمعیشت کی بجائے فردواحد کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1