زرداری لیگ اورقاف لیگ کاگٹھ جوڑانہیں شکست سے نہیں بچاسکتا:شیخ قیصرمحمود

زرداری لیگ اورقاف لیگ کاگٹھ جوڑانہیں شکست سے نہیں بچاسکتا:شیخ قیصرمحمود

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ زرداری لیگ اورقاف لیگ کاگٹھ جوڑانہیں شکست سے نہیں بچاسکتا ۔تعجب ہے عوام کاخون چوسنے،صوبوں کے درمیان نفاق کابیج بونے اورایٹمی پاکستان کواندھیروں میں غرق کرنے کے باوجودپیپلزپارٹی والے حکومت بنانے کاخواب دیکھ رہے ہیں۔پاکستان کے باشعور عوام اس غیرفطری اتحادکومستردکردیں گے جو''ونڈکھاﺅتے کھنڈکھاﺅ'' کی سوچ کے تحت معرض وجود میں آیا ۔پیپلزپارٹی نے آج تک عدالت عظمیٰ کاکوئی فیصلہ نہیں ماناتوعوامی عدالت کافیصلہ کس طرح تسلیم کرے گی ۔ اپنے ایک بیان میں شیخ قیصر محمود نے مزید کہا کہ طالبان کے بارے میںتومعلوم نہیں لیکن رحمن ملک پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے نازک وقت میں پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا اوربھارت کے تھانیدار بننے کاخواب چکناچورکردیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1