نیو سکول پروگرام کے تحت طلباءو طالبات میں عید تحائف اور مٹھائی تقسیم

نیو سکول پروگرام کے تحت طلباءو طالبات میں عید تحائف اور مٹھائی تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے شعبہ تعلقات عامہ کے افسران نے کابینہ نو کے نواحی گاﺅں گھنگ شریف میںنیو سکول پروگرام“ کے تحت مفت تعلیم حاصل کرنے والے طلباءوطالبات میں عید تحاےف اور مٹھائی تقسیم کی۔ اِس موقع پر منعقدہ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر” “ نیو سکول“ حسن جاوید اور دیگر افسران کے علاوہ طالب علموں کے والدین بھی موجو تھے۔پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر (کمیونی کیشن) عروج سلمان نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن اپنے طالب علموں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عید تحائف کا مقصد مستحق خاندانوں کی حوصلہ افزائی ہے۔ اِس موقع پر سکول اساتذہ،طا لب علموں اور اُن کے والدین نے پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی جانب سے عید تحائف ملنے پر چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا۔” نیو سکول پروگرام“ کے ڈپٹی ڈائریکٹر حسن جاوید نے بتایا کہ اِس پروگرام کے تحت صوبے کے36اضلاح میں 419 پارنٹر سکولوں کے توسط سے55ہزار سے زائد طالب علموں کو میٹرک تک مفت تعلیم مہیا کی جارہی ہے جبکہ اِن طالب علموں کی فیسوں کی ادائیگی پر ماہانہ ڈیڑھ کروڑ روپے ماہانہ خرچ کئے جارہے ہیں۔