قمر زمان کائرہ کی مون لائٹ سکول سسٹم لاہور کے زیر اہتمام سمینار میں شرکت

قمر زمان کائرہ کی مون لائٹ سکول سسٹم لاہور کے زیر اہتمام سمینار میں شرکت

(پ۔ر) و فاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کو دہشت گردی وراثت میں ملی ہے۔یہ دہشت گردی پرویز مشرف کے دور میں بھی ہوتی رہی ہے۔ہماری حکومت اِس دہشت گردی کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔وہ گذشتہ روز مون لائٹ سکول نسبت روڈ لاہور اور علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور کے زیر اہتمام منعقد ہ ایک سمینار سے خطاب کررہے تھے۔سمینار کا موضوع تھا” پاکستان میں دہشت گردی“اُنہوں نے کہا کہ کامرہ میں منہاس ائیر پورٹ پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔یہی وجہ ہے کہ دہشت گر د ائیر بیس کے بینکر میں گھسنے کے اپنے منصوبے میں کامیاب نہ ہوسکے اور اُنہیں کوئی بڑی تباہی پھیلانے سے پہلے ہی جہنم واصل کردیا گیا۔بلاشبہ اگر حملہ آور اپنی مطلوبہ جگہ پہنچنے میں کامیاب ہوجاتے تو زیادہ تباہی پھیلتی۔یہ حملہ ایک ایسے وقت پر کیا گیا جب پوری قوم شب قدر کی برکات سے فیض یاب ہورہی تھی

مزید : میٹروپولیٹن 1