جنرل کیڈر ڈاکٹروں کا پروموشن کیا جائے، ڈاکٹر مسعود اختر

جنرل کیڈر ڈاکٹروں کا پروموشن کیا جائے، ڈاکٹر مسعود اختر

جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مسعود اختر شیخ نے جنرل باڈی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات میں بہتری لانے کے لئے ضروری ہے کہ جنرل کیڈر ڈاکٹرز کی برسوں سے رکی ہوئی پرومومشن کی جائے۔ صرف فارمولا تبدیل کرنے سے چند سو لوگوں کا فائدہ تو ہوسکتا ہے لیکن ایک دفعہ پھر بیک لاک لگنے کا اندیشہ موجود ہے جسے دور کرنے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا پرومومشن کے فارمولے کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ محکمہ صحت میں تقریباً 1000ڈاکٹرز کی نئی اسامیوں کے تناسب سے گریڈ 19 اور 20 کی سیٹوں کا ازسر نو ری فکس کیا جائے اور 612 جنرل کیڈر ڈاکٹرز کے اسسٹنٹ پروفیسر، سینئر رجسٹراراور سپیشلسٹ کیڈر میں جا نے کے بعد انہیں منہا کرکے نئی سنیارٹی لسٹ ترتیب دی جائے تاکہ 10سے 15 سالوں سے پروموشن کا انتظارکرنے والے اور دیر سے ترقی پانے والے ڈاکٹرز کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جاسکے۔ ڈاکٹرمسعود شیخ نے کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب میں ڈاکٹرز کی نئی اسامیاں پیدا کرنا اور ان کے تناسب سے گریڈ 18 سے 20کی سیٹیں ری فکس بے حد ضروری ہے۔ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رانا رفیق نے کہا کہ اگر پانچ سال کے بعد 18 واں گریڈ اور 12 سال کے بعد 19 واں گریڈ اور 15 سال کے ساتھ 20 ویں گریڈ کی پالیسی شروع کرنی ہے تو اس کا اطلاق پہلے سے موجود حاضر ڈیوٹی جنرل کیڈر ڈاکٹرز سے کیا جائے اور سروس کے تناسب سے انہیں اپنے مطلوبہ گریڈ میں ترقی دی جائے۔ یہ بات ہرگز قانونی تقاضوں کے خلاف ہوگی کہ نئے آنے والوں کو نئی پالیسی کے تحت ترقی دی جائے جب کہ سینئر ڈاکٹرز کی حق تلف کو دور نہ کیا جائے۔ جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی میٹنگ سے معاون خصوصی برائے صحت وزیراعلیٰ پنجاب خواجہ سلمان رفیق ،ڈاکٹر حق نواز بھروانہ نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ ڈاکٹر رانا رفیق، ڈاکٹر محمد عارف، ڈاکٹر عارف افتخار، ڈاکٹر محی الدین، ڈاکٹر ایوب نیازی، ڈاکٹر جعفر سلیم، ڈاکٹر خالد فاروق، ڈاکٹر اسد عباس شاہ، ڈاکٹر اختر رشید ملک، ڈاکٹر امیر چوہان، ڈاکٹر اسلم حمید، ڈاکٹر شاہد خورشید، ڈاکٹر عامر نذیر، ڈاکٹر قدوس، ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر خاور، ڈاکٹر مقبول الٰہی، ڈاکٹر صابر ، ، ڈاکٹر گلزار، ڈاکٹر اعجاز پیرزادہ، ڈاکٹر قمر پراچہ، ڈاکٹر لیاقت وڑائچ و دیگر شریک ہوئے

مزید : میٹروپولیٹن 1