پاکستان کواپنے فیصلے ا پنے مفادکے مطابق کرناہوں گے: ناصراقبال خان

پاکستان کواپنے فیصلے ا پنے مفادکے مطابق کرناہوں گے: ناصراقبال خان

لاہور(پ ر)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان اورسیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کواپنے فیصلے اپنے مفادات کی روشنی میں کرناہوں گے۔ ا فواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل اشفاق پرویز کیانی کاجرا¿تمندانہ اوردانشمندانہ پیغام قابل تقلیداورقابل تحسین ہے۔ پاکستان کی سیاسی قیادت بھی جنرل اشفاق پرویزکیانی کے موقف کی تائیدکر تے ہوئے فواج پاکستان کی پشت پرکھڑی ہوجائے ۔بیرونی دباﺅ یاڈکٹیشن پرپاکستان کوپرائی دشمنی کی آگ میں نہیں جھونکا جاسکتا۔ پاکستان کی سیاسی اوردفاعی قیادت آپس میں سرجوڑکر بیٹھے اور اس صورتحال کا آبرومندانہ اور پائیدار حل تلاش کرے ۔وہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ پاکستان کواپنے زمینی حقائق کے مطابق اوربھرپوراتفاق رائے سے دوررس اقدامات کرناہوں گے۔اس نازک موڑ پرپاکستان مزید داخلی انتشارکامتحمل نہیں ہوسکتا۔ سیاسی قیادت کے درمیان اتحادویکجہتی اورمفاہمت کے بغیر بیرونی دباﺅاورخطرات کامقابلہ نہیںکیا جاسکتا۔ا

مزید : میٹروپولیٹن 1