قرآن پاک کی تعلیمات سے تاریک دلوں کو روشن کیا جاسکتا ہے:مسرت ہاشمی

قرآن پاک کی تعلیمات سے تاریک دلوں کو روشن کیا جاسکتا ہے:مسرت ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


(پ۔ر) ٹاﺅن شپ کالج روڈ کے شادی ہال میں مدرسہ سیفیہ رحمانیہ لبنات اسلام چونگی امر سدھو لاہور کی پرنسپل ،ممتاز مذہبی سکالر،مسز مسرت ہاشمی سیفی کی صدارت میں جشن نزول قرآن کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔مہمان خصوصی مسز سمیرا سرفراز، مسز ندیم قریشی،مسز شکیل،مسز مسعود سیفی اور مسز تسکین عارف تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسرت ہاشمی سیفی نے قرآن مجید کے احکامات پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی عظیم تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنے تاریک دلوں کو روشن کرسکتے ہیں۔آج ہم دُنیا میں اِس لئے رُسوا ہورہے ہیں کہ ہم نے قرآن پاک کی روشن ہدایات پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے۔مسرت ہاشمی نے کہا کہ قرآن پاک کا پڑھنا،چُھونا اور سننا باعث اجر وثواب ہے۔یہ ایک واحد الہامی کتاب ہے جس میں کوئی شک وشبہ نہیں اور یہ دُنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی واحد عظیم کتاب ہے۔ہمیں چاہیے کہ ہر روز قرآن پاک پڑھیں،اِس کی آیات پر غور وخوض کریں اور عمل کریں۔