عوام کو راجہ رینٹل کی طوطاکہانی میں قطعاً کوئی دلچسپی نہیں: چودھری سلیم علی

عوام کو راجہ رینٹل کی طوطاکہانی میں قطعاً کوئی دلچسپی نہیں: چودھری سلیم علی

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما ءچودھری سلیم علی نے کہا ہے کہ عوام کو راجہ رینٹل کی طوطاکہانی میں قطعاً کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ معاشی طورپرمفلوج پاکستان کے درودیوارحکمرانوں کی بدعنوانی کے عینی شاہد ہیں۔ عوام کوغلام وزیراعظم کی ضرورت نہیں جوعوام کابوجھ اٹھانے کی بجائے ان کیلئے بوجھ بن جائے ۔اگرراجہ پرویز اشرف نے عدالت کے حکم پرسوئس حکام کے نام لیٹر لکھ دیا ہوتاتویقیناان کاتاریخ میں نام لکھاجاتا مگراب ان کانام بھی قومی مجرموں کی فہرست میں لکھاجائے گا۔روٹی ،کپڑااورمکان کافریب دینے والی جماعت کے دورحکومت میں عوام کودووقت کی روٹی اورسرچھپانے کیلئے چھت تک دستیاب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے پہلے عوام کواقتدارتک رسائی کیلئے استعمال اورپھران کااستحصال کرتے ہیں۔بینظیر بھٹو کی ناگہانی موت پرعوام نے ہمدردی میں آکران کی پارٹی کو ووٹ دے دیے مگر اس بار عوام کوان پرترس نہیں آئے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1