بازاروں میں گہما گہمی عروج پر، مہنگائی کے باوجود بے پناہ رش

بازاروں میں گہما گہمی عروج پر، مہنگائی کے باوجود بے پناہ رش

لاہور( دیبامرزا، نصاویر ذیشان) صوبائی دارالحکومت کے تمام چھوٹے بڑے بازار خواتین ، بچوں مردوں سے بھر گئے ہیں ۔ بچوں کے گارمنٹس، چوڑیاں، مہندی ، جیولری کے سٹالز پر خواتین کا بھرپور رش ، انارکلی، اچھرہ، شادمان، لبرٹی، ڈیفنس میں خریداروں کا ہجوم، عید کی شاپنگ کرنے میں بڑا مزہ آرہا ہے، ماما اور پاپا نے ہماری پسند کی شاپنگ کروائی ہے، کپڑے فیشن کے مطابق ہی لینے چاہئے، عید خریداری کے حوالے سے روز نامہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے سروے میںصوبائی دارالحکومت کے مختلف بازاروںمیں آئے ہوئے ننھے بچوں شانزہ، انم، ثمینہ، ربیہ، عمیر نے بتایا کہ ہمیں عید شاپنگ کرنے میں بڑا مزہ آرہا ہے۔ یہی تو تہوار ہوتا ہے جس میں ماما پاپا ہمیں ہماری مرضی کی شابپنگ کرواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاپنگ تو ان ٹرینڈہی کرنی چاہئے جس طرح کا فیشن ہو اس طرح کی خریداری کرنی چاہئے، ارم اور حمیرا نے بتایا کہ شاپنگ تو کرہی لی ہے لیکن چاند رات پر شاپنگ کا اپنا ہی مزہ ہے۔ بے شک دوکاندار ڈبل سے ٹرپل ریٹ پر اشیاءمہنگی کردیتے ہیں، لیکن پھر بھی انجوائے تو ہوتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1