ایل ڈی اے نے رہائشی وکمرشل پلاٹوں کے تخمینے کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کرلیں

ایل ڈی اے نے رہائشی وکمرشل پلاٹوں کے تخمینے کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کرلیں

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنے رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی قیمتوں کاتخمینہ لگانے اور شہر کی مختلف رہائشی سکیموں میں واقع مفاد عامہ کی جگہوں کی نیلام عام کے ذریعے فروخت کے لئے ان کی حقیقی ریزرو پرائس کا تعین کرنے کی خاطر پراپرٹی ویلیو ایٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے -ا س مقصد کے لئے اچھی شہرت اور موزوں تجربے کی حامل نیشنل ٹیکس رجسٹرڈ فرموں سے 7ستمبر تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں- ان فرموں کا پاکستان بینکنگ ایسو سی ایشن کی منظور شدہ فہرست میں شامل ہونا ضروری ہے -

مزید : میٹروپولیٹن 1