میٹھی عید ،مٹھائی ،پھیونیاں سمیت عید پکوان کی تیاریاں مکمل

میٹھی عید ،مٹھائی ،پھیونیاں سمیت عید پکوان کی تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکومت میں عید پکوان کے حوالہ سے مختلف اشیاءکے سٹالز سج گئے ہیں جبکہ حلوائیوں نے بھی علیحدہ تیاریاں مکمل کرتے ہوئے مختلف مٹھائیوں کی وافر سپلائی تیار کر لی ہے جبکہ دکانوں کو برقی قمقموں سے سجاتے ہوئے مٹھائیوں کو مختلف انداز میں سجا دیا گیا ہے لاہور میں اچھرہ، جیل روڈ، مزنگ گلبرگ، ٹاﺅن شپ، گارڈن ٹاﺅن، گڑھی شاہو، مصری شاہ، سبزہ زار اور ملتان روڈ سمیت اہم علاقوں میں عید پکوان اور مٹھائیوں کی دکانیں سجا دی گئی ہیں پسماندہ علاقوں میں مٹھائی فی کلو190روپے سے 250روپے تک اور پوش علاقوں میں 320روپے سے 600روپے فی کلو مٹھایءفروخت کی جا رہی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں عید کے حوالہ سے پھونیوں کی تیاریوں کا سلسلہ بھی عروج پر ہے۔