لیڈی و لنگڈن ہسپتال میں جدید بلڈ سیپریٹر مشین نصب

لیڈی و لنگڈن ہسپتال میں جدید بلڈ سیپریٹر مشین نصب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( وقائع نگار )پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی لیبارٹری میں سترہ لاکھ روپے کی لاگت سے انتہائی جدید بلڈ سیپریٹر مشین جو خون کے سرخ اور سفید ذرات کو علیحدہ کرتی ہے، نصب کروادی گئی ہے جبکہ تین لاکھ روپے کی لاگت سے الٹرا ساﺅنڈ روم میں مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کروادیا ہے۔ اس موقع پر ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل سٹینڈنگ کمیٹی برائے پنجاب ٹریڈرز کوآرڈینیشن کے چیئرمین وقار احمد میاں، ہسپتال کے عملے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وقار احمد میاں نے کہا کہ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی تمام فنڈز کا بندوبست اپنی مدد آپ کے تحت کررہی ہے اور غریب و نادار مریضوں کی خدمت کا یہ عمل پورے جوش و جذبے کے ساتھ جاری رکھے گی۔