نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکال کر کے ہی دم لیں گے ،اعجاز بٹ

نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکال کر کے ہی دم لیں گے ،اعجاز بٹ

لاہور( پ ر) نواز شریف ملک کو بحرانوںسے نکال کر کے ہی دم لیں گے پیپلز پارٹی اور اتحادیوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما اور اعجاز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی اعجا ز احمد بٹ نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور انشاءاللہ بہت جلد پاکستان شریف برادران کی قیادت میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائیگا اعجاز بٹ نے مزید کہا کہ نواز شریف نے عالمی دنیا میں پاکستان کو جو مقام اور عزت دلائی تھی موجودہ حکمرانوں نے اس کو ختم کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی اور عید الفطر کے موقع پر پوری قوم مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے دعا کرے

مزید : میٹروپولیٹن 1