دہشت گرد مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے:صفدر بٹ

دہشت گرد مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے:صفدر بٹ

لاہور(وقائع نگار) قومی تاجر اتحاد لاہور اور لبرٹی مارکٹ کے چیئرمین صفدر بٹ نے پی اے ایف بیس کامرہ منہاس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اثاثوں کو تباہ کرنے کیلئے دہشت گردی کا ارتکاب کرنیوالے کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے شہید جوانوں کے سوگوار خاندان کے لئے گہرے دکھ وتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیون کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے شہید فوجیوں کے خاندانوں کے لیے دس دس لاکھ روپے معاوضہ کو بڑھا ئے جرات سے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے کا کوئی نعم البدل نہیں ۔ جنہیں وفاقی حکومت ”ستارہ جرات“ سے نوازے جنہون نے فوری آپریشن کرتے ہوئے قومی اثاثوں کو تباہ کرنے سے دہشت گردوں کو روک دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1