مسلم لیگ (ن) کے اکثریتی جماعت کے دعوے مضحکہ خیز ہیں، ظہیرالدین

مسلم لیگ (ن) کے اکثریتی جماعت کے دعوے مضحکہ خیز ہیں، ظہیرالدین

ؒٓؒٓٓلاہور(جنرل رپورٹر( صوبائی اسمبلی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر چوہدری ظہیر الدین خاں نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی 297 جنرل نشستوں میں سے 199 نشستیں ہارنے والے اکثریت میں نہیں اقلیت میں ہیں ، چوہدری نثار کس منہ سے الگ صوبوں کے لئے بننے والے کمیشن میں 50 فیصد نمائندگی کا مطالبہ کررہے ہیں، چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت نے ہزارہ کے عوام کو نظر انداز کرکے صوبہ سرحدکے نئے نام کی حمایت کی اب مگر مچھ کے آنسو بہانا بند کرے جنوبی پنجاب اور ہزارہ کو انتظامی بنیادوں پر الگ صوبہ بنانے کی تحریک کے بانی چوہدری برادران ہیں، چوہدری نثار یا کسی کی چرب زبانی مزید صوبوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکے گی ، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو پنجاب کا اقتدار پیپلز پارٹی کی مہربانی سے ملا جسے " پرچیز " کیے ہوئے مینڈیٹ سے استحکام دینے کی غیر جمہوری کوششیں آج بھی جاری ہیں ، پنجاب میں اکثریتی جماعت کے دعوے مضحکہ خیز ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1