تجاوزات ،ڈینگی روک تھام میں ناکامی، ٹی ایم او گلبرگ معطل

تجاوزات ،ڈینگی روک تھام میں ناکامی، ٹی ایم او گلبرگ معطل

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گلبرگ ٹاﺅن کے ٹی ایم او کو نااہلی برتنے پر معطل کردیا ہے ٹی ایم او کی معطلی پر گلبرگ ٹاﺅن میں روزہ کے باوجود مٹھائی تقسیم کی گئی مذکورہ ٹی ایم او فیصل شہزاد پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈینگی لاروے کے خاتمے کی بھر پور مہم نہیں چلائی وہ گریڈ17 میں تھے اور کئی سالوں سے گریڈ 19 کی پوسٹ پر تعینات تھے ان کے دور میں نہ صرف ٹاﺅن کی حدود میں لاروا پرورش پایا بلکہ ٹاﺅن تجاوزات کی منڈی میں تبدیل ہو گیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1