عید الفطر پر واسا کے آپریشن سٹاف کی چھٹیاں منسوخ ،ٹیوب ویل 24گھنٹے چلانیکی ہدایت

عید الفطر پر واسا کے آپریشن سٹاف کی چھٹیاں منسوخ ،ٹیوب ویل 24گھنٹے چلانیکی ...

لاہور(جنرل رپورٹر( ایم ڈی واسا میاں محمد عبداللہ نے ڈی ایم ڈی آپریشن کو ہدایت کی کہ عیدالفطر کے دوران واساکے تمام آپریشن سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں ۔اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام مساجد اور عید گاہوں کو جانے والے راستوں پر کہیں بھی سیوریج کاپانی کھڑا نہ اور نہ ہی کوئی سیور بند ہو۔اور لاہور شہرکے تمام ٹیوب ویل چوبیس گھنٹے چلائے جائیں تاکہ شہریوں کو پانی وافر مقدار میں حاصل ہو اگر کسی علاقہ میں کسی قسم کی پانی کی کمی نظر آئے تو وہاں پر ٹینکر کے ذریعے پانی سپلائی کیا جائے۔اور اس سلسلہ میں تمام واٹر باو¿زر سٹینڈ بائی رکھے جائیں اور ان پر ڈرائیور موجود ہو۔تمام علاقوں کا سروے کیا جائے اگر کسی مین ہول سے ڈھکنا غائب ہو یا وہ ٹوٹا ہوا ہو تو اسے ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کیا جائے۔ تمام ڈرینوں کے ڈسلٹنگ بد ستور جاری رکھی جائے۔ ٹیوب ویلوں اور ڈسپوزل سٹیشنوں کیلئے سپیشل بریک ڈاون سٹاف تعینات کیا جائے۔تمام جنریٹرزپرڈیزل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ان کو سٹینڈ بائی رکھا جائے تمام کمپلینٹ آفس چوبیس گھنٹے کھلے رہیں۔ علاقہ ایکسئین تمام ٹیوب ویلوں اور ڈسپوزل سٹیشنوں پر تعینات عملہ ایک کو روزانہ چیک کرے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔مون سون کے حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے۔تمام عملہ اور مشینری کوالرٹ رکھا جائے اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے ساتھ ہی تمام عملہ اور مشینری فیلڈ میں آکراپنے ایس او پی کے مطابق کام کریں۔اور تمام بڑی شاہراہوں سے نکاسی آب کو فوری ممکن بنائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1