اے ٹی ایم مشینیں خراب،شہری عید شاپنگ سے محروم

اے ٹی ایم مشینیں خراب،شہری عید شاپنگ سے محروم

لاہور(جنرل رپورٹر) عید الفطر آتے ہی صوبائی دارالحکومت کے بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں خراب ،شہری خوار، شاپنگ کا مزہ کرکرہ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے بیشتر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں خراب ہوچکی ہیں جبکہ بعض مشینیں کرنسی نہ ہونے کے باعث بند ہوچکی ہیں۔اسٹیٹ بینک کی واضح ہدایات کے باوجود کہ عید کے قریب اور عید کے دنوں میں تمام بینک کی اے ٹی ایم مشینیں کام کرنی چاہئیں۔اِس پر عمل نہیں ہورہا ۔شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ اُنہیں شاپنگ کرنے میں دشواری ہورہی ہے ۔اسٹیٹ بینک کو چاہیے کہ متعلقہ بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1