آٹا 40روپے مہنگا ،غریبوں کے لئے روٹی کا حصول مشکل

آٹا 40روپے مہنگا ،غریبوں کے لئے روٹی کا حصول مشکل

لاہور( جنرل رپورٹر،وقائع نگار)فلور ملز ایسوسی ایشن نے ماہ رمضان کے اختتام کے ساتھ ہی آٹا تھیلا قیمت میں 40روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ نئی قیمت کا اطلاق آج سے جبکہ اضافہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی غیر معمولی قیمت بڑھنے کو جواز بنا کر کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی آٹاتھیلا 20کلو گرام590 روپے سے بڑھ کر 630روپے کا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فلور ملز ایسو سی ایشن کا اجلاس آئندہ ہفتہ میں لاہور میں ہوگا جس میں ایک بار پھر اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ کچھ روز میں آٹا تھیلا کی قیمت میں 20 روپے مزید اضافے کے ساتھ قیمت 650 روپے تک کر دی جائے گی۔ رہنماﺅں عاصم رضا اور میاں ریاض نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل آٹا تھیلا 20کلو گرام تھیلا ایکس مل ریٹ590روپے تھا۔ ماہ رمضان میں اوپن مارکیٹ میں گندم فی کلو گرام میں 50 روپے تک اضافہ ہوا جس کے بعد ایکس مل قیمت 610 روپے اور ریٹیل میں 630 روپے میں فروخت ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1