عالمی مصالحتی عدالت میں متنازعہ کشن گنگا ڈیم کیس کی سماعت کل سے شروع ہوگی :پاکستانی وفد ہیگ ورانہ

عالمی مصالحتی عدالت میں متنازعہ کشن گنگا ڈیم کیس کی سماعت کل سے شروع ہوگی ...

لاہور (این این آئی) عالمی مصالحتی عدالت میں متنازعہ کشن گنگا ڈیم کیس کی سماعت کل ( پیر ) سے شروع ہو گی ۔ کیس کی سماعت میں حصہ لینے کے لئے پاکستان کا 11رکنی وفد گزشتہ روز ہیگ روانہ ہو گیا ۔پاکستان نے کشن گنگا ڈیم پر اعتراض کرتے ہوئے عالمی مصالحتی عدالت میںمقدمہ دائر کررکھا ہے ۔برطانوی جج سٹیفن ایچ شیو بل کی سربراہی میں قائم سات رکنی جیوری مقدمے کی سماعت 20اگست سے 31اگست تک کرے گی جبکہ سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جائے گا جوکہ 6ماہ کے اندر جاری کیا جائے گا ۔اس جیوری کے دیگر ارکان میں برطانیہ کے علاوہ سوئٹز لینڈ ،جرمنی ،سویڈن اور سلواکیہ کے نمائندے بھی شامل ہیں ۔پاکستان نے ممالک کی سطح پر مذاکرات کی ناکامی کے بعد 17مئی 2010کو ہیگ میں واقع عالمی مصالحتی عدالت سے اس تنازعے کے حل کے لئے رجوع کیا تھا۔

مزید : صفحہ اول