ریلوے حکام نے عید پر ٹرینوں کیلئے ڈیزل کا انتظام کرلیا

ریلوے حکام نے عید پر ٹرینوں کیلئے ڈیزل کا انتظام کرلیا

 لاہور(آن لائن )عید کی چھٹیوں کے دوران ریل کا پہیہ چلتا رکھنے کیلئے ریلوے حکام نے ڈیزل کا انتظام کر لیا۔ جنرل منیجرپاکستان ریلویز جنید قریشی نے لاہور میں ایک نجی ٹی وی کو و بتایاکہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران ریلوے مسافروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے دور رکھنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے ئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ریل کا پہیہ چلتا رکھنے کیلئے ریلوے کی تمام ڈویڑنز میں اضافی ڈیزل بھجوانے کے انتظامات کئے گئے ہیں، اِس طرح ڈیزل کی وجہ سے عید پر کوئی ٹرین متاثر نہیں ہوگی۔

مزید : صفحہ اول