لاہور سے دو مشتبہ دہشت گرد گرفتار

لاہور سے دو مشتبہ دہشت گرد گرفتار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حساس اداروں کی طرف سے عید کے موقع پر دہشت گردی کی وارننگ جاری ہونے پر دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حساس اداروں کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق چند ایک دہشت گرد لاہور میں داخل ہوئے جن کا مقصد عید کے موقع پر عبادت گاہوں سمیت اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا ہے جس پر حساس اداروں کی طرف سے کی گئی کارروائی کے دوران مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزید : صفحہ اول