شبقدر میں عید کا اعلان کرنیوالا مولوی پیر لعل رحمان گرفتار

شبقدر میں عید کا اعلان کرنیوالا مولوی پیر لعل رحمان گرفتار

مہمند ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک ) شبقدر کے علاقے میں عید کااعلان کرنے والے پیر لعل رحمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ پولیس کے مطابق پیر لعل رحمان کو اس کے گھر سے گرفتار کیاگیا ہے ۔ پیر لعل رحمان اور ان کے ساتھیوں کے اعلان پر شبقدر کے علاقے میں عید منائی گئی جبکہ وزیرستان میں عید اور چاند کے اعلان پر محکمہ موسمیات اور علم فلکیات کے ماہرین سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں ۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج بھی پاکستان میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں جبکہ ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کاکہناتھاکہ پیدائش سے پہلے چاند کا نظر آجانا اُن کی سوچ سے بالاتر ہے جبکہ سعودی عرب میں بھی چاند نظر نہیں آیا تو قبائلی علاقے میں چاند کا نظر آجاناسوالیہ نشان ہے ۔

مزید : صفحہ اول