کوئٹہ سے کراچی جانیوالے ٹرک سے 3 ڈرائیور اغوا ،ورثا اور ڈرائیوروں کا احتجاج

کوئٹہ سے کراچی جانیوالے ٹرک سے 3 ڈرائیور اغوا ،ورثا اور ڈرائیوروں کا احتجاج

خضدار (آئی این پی) خضدار قومی شاہراہ پر باغبانہ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والے ٹرک سے 3 ڈرائیوروں کو اغوا کر لیا گیا ،واقعے کیخلاف قومی شاہراہ پر ورثا کے علاوہ ٹرک اوربس ڈرائیوروں نے احتجاج کیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کی صبح نامعلوم اغواءکاروں نے خضدارقومی شاہراہ پر باغبانہ کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والے ٹرک سے 3ڈرائیوروں کو اغوا کرلیا واقعہ کے خلاف قومی شاہرہ پر ٹرک اوربس ڈرائیوروں نے احتجاجا روڈ بلاک کر دیا ،جس کے باعث بسوں میں سوار مسافرو ں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ ا ،مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مغوی ساتھی بازیاب نہیں ہو جاتے احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزید : صفحہ اول