سانحہ بابو سرکیخلاف گلگت بلتستان میں کشیدگی برقرار‘ فضا سوگوار رہی

سانحہ بابو سرکیخلاف گلگت بلتستان میں کشیدگی برقرار‘ فضا سوگوار رہی

اسکردو/گلگت (آئی این پی) سانحہ بابوسر کیخلاف گلگت بلتستان میں ہفتہ کو تیسرے روز بھی کشیدگی برقرار رہی ، فضا سوگوار رہا۔ اسکردو اورگلگت سمیت تمام اضلاع میں جزوی ہڑتال کی گئی، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اوردفاتر بھی بندرہے۔ استور میں میتیں سڑک پر رکھ کراحتجاج کیا گیا ۔کئی علاقوں میں کشیدگی کے باعث لوگ گھروں میں محصور رہے۔ جاں بحق افراد میں سے سات کی میتیں استور پہنچ گئیں جہاں سڑک پر میتیں رکھ کر احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ سانحہ بابو سر میں جاں بحق قاری حنیف کو اسکردو اور حمید اللہ کو شنگر میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔صوبے بھرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ مساجد،امام بارگاہوں اورحساس اداروں کی سیکورٹی بھی سخت کردی گئی۔ داخلی و خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

مزید : صفحہ اول