عید ہر فیصل آباد کی جیلوں پرطالبان حملوں کا خطرہ ،سیکیورٹی ہائی الرٹ‘پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

عید ہر فیصل آباد کی جیلوں پرطالبان حملوں کا خطرہ ،سیکیورٹی ہائی الرٹ‘پولیس ...

فیصل آباد (آئی این پی) عید الفطر کے موقع پر فیصل آباد کی جیلوں پر طالبان کے حملوں کے خطر ے کے پیش نظر پو لیس ملا زمین کی چھٹیا ں منسو خ کرکے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ان جیلو ں میں سا بق صدر پر ویز مشرف ،سا بق وزیر اعظم شو کت عزیز پر حملے سمیت کئی دوسرے اہم مقد ما ت میں ملوث ملز مان بند ہیں جنہیں اڈیا لہ اور مچھ جیل سے یہاں شفٹ کیا گیا تھا۔ ہفتہ کو ذرائع نے بتا یا کہ وفا قی محکمہ دا خلہ نے ہو م ڈیپارٹمنٹ پنجا ب کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا ہے کہ فیصل آباد کی جیلوں میں سا بق صدر پر ویز مشرف ،سا بق وزیر اعظم شوکت عزیز سمیت کئی دوسرے اہم مقد ما ت میں ملوث ملز مان بند ہیں جنہیں بعض سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اڈیالہ اور مچھ جیل سے یہاں منتقل کیا گیا تھا طا لبان انہیں چھڑانے کے لیے جیلوں پر حملے کر سکتے ہیں لہٰذاجیلوں کی سیکیور ٹی انتہا ئی سخت کر دی جا ئے ۔ذرائع نے بتا یا کہ پنجا ب پو لیس نے تما م ملاز مین کی چھٹیا ں منسوخ کر د ی ہیں اور فیصل آ با د کی جیلوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ قیدیوں سے ملنے کے لیے آنے وا لوں کی سخت سیکیورٹی چیکنگ کی جا رہی ہے کسی بھی ہنگا می حا لا ت سے نمٹنے کے لیے تما م قا نون نا فذ کر نے وا لے اداروں کو بھی ہا ئی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ اول