چاند کے معاملے پر اختلاف مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے، علماءکرام

چاند کے معاملے پر اختلاف مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے، علماءکرام

لاہور (وقائع نگار) ملک کے نامور علماءحضرات نے کہا ہے کہ عید کے حوالے سے رویت ہلال کے معاملے پر اختلاف مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے۔ عید مذہبی فریضہ اور قومی تہوار ہے، اس پر اختلافات ظاہر کرنا دانش مندی کا تقاضا نہیں۔ خیبر پختونخوا میں ہلال عید دکھائی دینے اور مرکزی روایت ہلال کمیٹی کے تسلیم نہ کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے علمائے کرام نے اس کو وفاق کے مترادف فیصلہ قرار دیا ہے۔ علامہ راغب نعیمی، ایاز ظہیر ہاشمی، لیاقت بلوچ اور طاہر اشرفی نے روایت ہلال کمیٹی کو تقسیم کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

مزید : صفحہ اول