الیکشن شفاف ہونگے،نگران سیٹ اپ کیلئے تمام سیاسی،مذہبی قوتوں کو اعتماد میں لینگے :پرویز اشرف

الیکشن شفاف ہونگے،نگران سیٹ اپ کیلئے تمام سیاسی،مذہبی قوتوں کو اعتماد میں ...

چکوال(آن لائن)وزےراعظم راجہ پروےز اشرف نے کہا ہے کہ ملک کی گزشتہ42سالہ تارےخ کے تمام الےکشن کا اےک جائزہ لےا جائے تو پاکستان پےپلزپارٹی ان الےکشن مےں بھاری اکثرےت سے کامےاب ہوئی جو قدرے شفاف تھے،لہٰذا شفاف انتخابات اپوزےشن ہی نہےں ہماری بھی ضرورت ہےں،لہٰذا پاکستان پےپلزپارٹی کے کارکن آنے والے الےکشن کی تےاری کرےں کہ الحمد للہ ےہ ملک کے شفاف ترےن الےکشن ہوں گے اور ملک کی سلامتی اورجمہورےت کے استحکام کےلئے اےک نےا راستہ متعےن کرےں گے، وہ پاکستان پےپلزپارٹی ضلع چکوال کے اعزاز مےں دی جانے والی افطار پارٹی مےں گفتگو کررہے تھے،ضلع چکوال پےپلزپارٹی کے وفد نے شاہ جہان سرفراز راجہ،جنرل سےکرٹری ملک اسد اعوان،ضلعی سےکرٹری اطلاعات ملک وحےد،اےم پی اے فوزےہ بہرام،چودھری اعظم منہاس،سابق رکن قومی اسمبلی سردار منصور حےات ٹمن،ملک اسد نواز،مقبول ہاشمی،ڈاکٹر شوکت ممتاز،ملک فدا حسےن،راجہ عدےل،ڈاکٹر علی حسنےن نقوی،غلام محی الدےن،خواجہ صدےق،حاجی محمد ےوسف،ناصر مگھال،چودھری نذر عباس سابق ےونےن ناظم منگوال،صوبےدار مہر حسےن ،چودھری حماد اختر، چودھری اظہر مرےد اور چودھری شےردل شامل تھے،وفد نے وزےراعظم کو علاقائی مسائل کے بارے مےں آگاہ کےا اور انہےں دعوت دی کہ وہ ضلع چکوال کا دورہ کرےں اور ضلع کےلئے بڑے ترقےاتی پےکج کا اعلان کرےں،وزےراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان پےپلزپارٹی کی جڑےں عوام مےں ہےں،پےپلزپارٹی کے قائدےن نے عوام کے حقوق مزدوروں اور محنت کشوں کے مسائل ترجےحی بنےادوں پر حل کرنے کی ہمےشہ آواز بلند کی ہے،انہوں نے کہا کہ ملک مےں سےاسی شعور شہےد ذوالفقار علی بھٹو نے دےا ہے،انہوں نے کہا کہ نگران سےٹ اپ کے قےام کےلئے پارلےمنٹ کے اندر اور پارلےمنٹ سے باہر تمام سےاسی اور مذہبی قوتوں کو اعتماد مےں لےا جائے گا کےونکہ ہمارا ےقےن ہے کہ اےک شفاف انتخابات ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہےں۔

مزید : صفحہ اول