وزیراعلیٰ نے محمد محسن کو گاﺅں جاکر آشیانہ میں گھر کی چابیاں اور الاٹمنٹ لیٹردیا

وزیراعلیٰ نے محمد محسن کو گاﺅں جاکر آشیانہ میں گھر کی چابیاں اور الاٹمنٹ ...

لاہور (ثناءنےوز) وزےر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف نے کہا ہے کہ بی اے کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والا طالبعلم محمد محسن علی پوری قوم کا ہیرو ہے اور اس نے انتہائی کم وسائل کے باوجود عزم، حوصلے اور محنت کے ساتھ جو مقام حاصل کیا ہے وہ ثابت کرتاہے کہ ہمارے با صلاحیت نوجوان تاریخ کا دھارا بدلنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔ ہمارے فرسودہ نظام میں محسن علی جےسے قابل اور ذہین طالب علم امید کی کرن ہےں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ان خیالات کا ا ظہار حافظ آباد میں محسن علی کے گاﺅں مےاں رحےماںمیں اس کی رہائشگاہ پر اس کے اہل خانہ ،معززےن اورمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیراعلی پنجاب نے محسن علی کے والدین کو ان کے بیٹے کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کے بیٹے نے پوی قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے - وزیراعلیٰ نے محسن علی اور اس کے والدین کوآشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں دےے جانے والے گھر کا الاٹمنٹ لیٹر اور چابیاں دےتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب محسن علی جیسے کم وسیلہ اور باصلاحیت نوجوانوں پر اپنے تمام وسائل نچھاور کررہی ہے اور ہمارا اثاثہ اور مستقبل محسن علی جیسے ذہین اور محنتی طالبعلم ہےں۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش توانائی کے شدید بحران نے قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے-بجلی کی قلت کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے- پنجاب حکومت متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پر کام کررہی ہے-بائیوگیس ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں-چین کی کمپنی بائیوما کے تعاون سے پنجاب چائنہ بائیو گیس انسٹیٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو مکمل طور پر خود محتار ہوگا اس مقصد کے لئے بائیوما کمپنی سے معاہدہ کیا جائےگا- وزیراعلی نے چیئر مین منصوبہ بندی و ترقیات کی سربراہی میں سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی کہ یہ کمیٹی ادارے کے قیام ، بائیوگیس ٹیکنالوجی میں تعاون اور چین کی کمپنی کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے تمام امور طے کرے۔

مزید : صفحہ اول