ڈینگی کی ممکنہ وباپر قابو پانا عید کی خوشیوں سے زیادہ اہم ہے :شہباز شریف

ڈینگی کی ممکنہ وباپر قابو پانا عید کی خوشیوں سے زیادہ اہم ہے :شہباز شریف

لاہور (ثناءنےوز) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے ڈینگی کی ممکنہ وبا پر قابو پانا عید کی خوشیوں سے زیادہ اہم ہے - عوام کی خدمت کر کے عید کی خوشیاں دوبالا کی جاسکتی ہےں-تمام متعلقہ محکموں کا عملہ عید کی تعطیلات کے دوران بھی فرائض سر انجام د ے گا جبکہ منتخب نمائندے عید کے ایام کے دوران انسداد ڈینگی انتظامات کو خود مانیٹر وہ آج ےہاں کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے-اجلاس میں وزیر تعلیم میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، مشیر خواجہ سلمان رفیق، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی سی او لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے ، ماہرین اوردیگراعلی افسران نے شرکت کی - اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہاکہ عید کی تعطیلات کے دوران صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کی ممکنہ وبا سے نمٹنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے -9ٹا ﺅنز میں ایمر جنسی رسپانس کمیٹیوں کو پوری طرح فعال کردیا گیا ہے -انہوں نے ہدایت کی کہ ایمر جنسی رسپانس کمیٹیوںکے ماتحت کام کرنے والے عملے کی حاضری ہر صورت میں یقینی بنائی جائے اور غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے -انہوں نے کہاکہ ڈینگی مچھر کا سب سے مﺅثر تد ارک اس کے لاروے کے خاتمے سے ممکن ہے ، اس لئے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں متعلقہ حساس مقام کو احتیاطی تدابیر ۱ختیار کرکے محفوظ بنایا جائے-حساس مقامات پر سپرے اور فوگنگ کے عمل میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہےئے-وزیراعلی نے زیرتعمیر پلازوں کی چیکنگ میں غفلت برتنے پر ٹی ایم او گلبرگ ٹاﺅن اور دیگر ذمہ دار عملے کو فوری معطل کرنے کا حکم دیا- انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس کے تجربے کے پیش نظر اس بار کسی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں -انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں میں صفائی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں اور جن نجی سکولوں میںانسداد ڈینگی کے اقدامات نہ کئے گئے ہوں انہیں سیل کردیا جائے - انہوں نے کہا کہ صنعتی یونٹوں میں ڈینگی کے لاروے کی موجودگی کے خطرات ہوتے ہیں - وزیراعلی نے سیکرٹری صنعت کو ہدایت کی کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کی فیکٹریوں میںانسداد ڈینگی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

مزید : صفحہ اول