عیدالفطر پر ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے

عیدالفطر پر ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے

اسلام آباد(ثناءنےوز) کامرہ ایئر بیس حملے کے بعد ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر راولپنڈی کے نواحی علاقے واہ کینٹ میں پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے سر چ آپریشن کے دوران چالیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں پانچ غیر ملکی باشندے بھی شامل ہیں جن کا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے۔ سحری کے وقت اچانک شروع ہونے والے سرچ آپریشن کے دوران واہ کینٹ کے مختلف علاقو ں میں پولیس نے رہائش پذیر افراد کی چھان بین کی اور ان کے کوائف جمع کئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے مہمان آئے ہوئے افراد کی بھی چھان بین کی۔ جن مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے وہ اپنی شناختی دستاویزات پیش نہیں کر سکے جبکہ ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر راولپنڈی کے حساس علاقوں سمیت مختلف رہائشی اور تجارتی علاقوں میں پولیس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ان علاقوں میں گھر گھر سرچ آپریشن کریں۔اسلام آبادکے تمام تجارتی و کاروبارہ مراکز مےں سی سی ٹی وی کےمرے نصب کر دےئے گئے ہےں۔جبکہ سےکورٹی کے پےش نظر پولےس حکام نے 400 رےکروٹس کو بھی بلا لےا ہے۔شہر بھر مےں مساجد کمےٹےوں کو بھی فعال کر دےا گےا۔وزارت داخلہ کے واضح ہداےات جاری ہونے کے بعد اسلام آباد مےں پاکستان رےنجرز ،فرنٹےر کانسٹےبلری کے علاوہ پولےس کمانڈوز، کےو آر اےف، فالکن سکواڈ، لےڈی کمانڈوزکے علاوہ بم ڈےسپوزل سکواڈ کو بھی متحرک کر دےا گےا ہے۔

مزید : صفحہ آخر