کامرہ ائیر بیس پر حملہ انڈیا اور امریکہ کی سازش ہے ، حافظ سعید

کامرہ ائیر بیس پر حملہ انڈیا اور امریکہ کی سازش ہے ، حافظ سعید

اوکاڑہ (ثناءنیوز ) جماعت الدعوة لے مرکزی امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کامرہ ایئربیس پر حملہ امریکہ اور انڈیا کی سازش ہے نام طالبان کا لگا دیا گیا ۔ امریکہ عملا عمر سے مذاکرات کے لئے مارا مارا پھر رہا ہے مگر ملا عمر نے ملنے سے انکار کر دیا ۔ بلوچستان میں امریکی فوجی اترنے دیں گے نہ گلگت بلتستان میں فوجی اڈے بننے دیں گے ۔ پہلے کی طرح نیٹو سپلائی نہیں کھلنے دیں گے دفاع پاکستان کے لئے دینی جماعتوں اور عوام کو اکٹھا کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کمپنی باغ اوکاڑہ میں نماز فجر کے بعد بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ افغانیوں نے خدا کے حکم کی غلامی کی جبکہ پاکستان کے فوجی حکمران نے امریکی کی غلامی دوستی کے نام پر کی ۔ امریکہ کو فوجی اڈے اور افغانستان پہنچنے تک راستے دیئے ۔

مزید : صفحہ آخر