کرن جوہر کی فلم ”سٹوڈنٹ آف دی ائیر“19 اکتوبر کو ریلیز ہو گی

کرن جوہر کی فلم ”سٹوڈنٹ آف دی ائیر“19 اکتوبر کو ریلیز ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (این این آئی)ہالی ووڈ ڈائریکٹر کرن جوہر کی آنے والی مزاحیہ فلم”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر “کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔فلم کے تینوں مرکزی کردار نئے اداکار ادا کر رہے ہیں۔عالیہ بھٹ مشہور فلمساز مہیش بھٹ کی بیٹی ہیں۔ ورن دھون ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون کے بیٹے اور سدھارتھ ملہوترا اداکار پریم کشن کے بیٹے ہیں۔ فلم کے پروڈوسر کرن جوہر اور شاہ رخ خان ہیں۔ فلم کی کہانی تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو سال کا بہترین اسٹوڈنٹ بننے کے لئے ایک دوسرے کے مقابل آ جاتے ہیں۔ فلم19 اکتوبر کو ریلز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -