پنجاب میں عید الفطر کے دنوںمیں بارش کاامکان ہے ‘ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

پنجاب میں عید الفطر کے دنوںمیں بارش کاامکان ہے ‘ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

لاہور( این این آئی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ صوبہ پنجاب میں عید کے دنوں میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ گزشتہ روز ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہا جبکہ بہاولپور ،لاہور ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ ہو ئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر کے دنوں میں اسلام آباد /راولپنڈی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور ،گوجرنوالہ،ملتان ،بہاولپور ڈویڑن کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ملک میں سب زیادہ بارش بہاول پور میں 49 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید : صفحہ آخر