عید کے پر مسرت موقع پر ہمیں ان فنکار ساتھیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے اپنا خون وجگر دے کر تھیٹر کو آباد کیا ‘افتخار ٹھاکر

عید کے پر مسرت موقع پر ہمیں ان فنکار ساتھیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) فلم ٹی وی اور تھیٹر کے اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہعید الفطر پر ہمیں اپنے ان فنکار ساتھیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے اپنا خون وجگر دے سے تھیٹر کو آباد کیا ، اب ان کے خاندان تنگ دستیکی حالت میں زندگی بسرکر رہے ہیں اب ان ساتھی فنکاروں اور غریبوں کو نظر انداز کر کے عید منانے کاہمیں کوئی حق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر فنکار کو اپنی مالی سطح پر رہ کر اپنے ان غریب ساتھی اداکاروں کے اہل خانہ کی درپردہ مدد کرنی چاہیے جنہوں نے تھیٹر کو آباد کیا اور جن کی وجہ سے آج ہم شوبز کی دنیا میں کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمان ہے اور ہمیں عید کی خوشیوں میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنے غریب ساتھی اداکاروں کے خاندانوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنے ہونگے ۔

مزید :

کلچر -