کامرہ حملہ: ائرچیف کی شہید سپاہی کے خاندان کو 10 لاکھ روپے امداد

کامرہ حملہ: ائرچیف کی شہید سپاہی کے خاندان کو 10 لاکھ روپے امداد

 اسلام آباد(آن لائن)پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کامرہ میں منہاس ائر بیس میں دہشتگردی کے حملے کیخلاف آپریشن کے دوران زخمی ہوکر شہید ہونے والے سپاہی محمد اقبال کے خاندان کیلئے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔پاکستان ائر فورس کے ترجمان کے مطابق سپاہی محمد اقبال منہاس ائر بیس میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران ٹرک سے حادثاتی طورپر گر کر زخمی ہوگئے تھے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

مزید : صفحہ آخر