کرینہ کپور کی فلم ہیروئن کے آئٹم سونگ کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

کرینہ کپور کی فلم ہیروئن کے آئٹم سونگ کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور پے درپے کئی کامیاب فلمیں دے کر آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں جبکہ انکی آنے والی فلم ”ہیروئن“ کو ریلیز سے قبل ہی ہٹ قرار دیا جارہا ہے۔ مدھر بھنڈارکر کی فلم”ہیروئن“ کیلئے کرینہ نے تین آئٹم سونگ عکس بند کروائے ہیں جس میں سے ”ہلکٹ جوانی“ نامی آئٹم گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ ہلکٹ جوانی کے بولوں پر مبنی اس گانے کی موسیقی سلیم سلیمان مرچنٹ نے دی ہے جسے سنیدھی چوہان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لئے کرینہ کی کوریو گرافی گنیش اچاریہ نے کی ہے۔ دوسری جانب اسی آئٹم سونگ کے لیے کرینہ کپورکی زیبِ تن کی گئی ڈیزائنر منیش ملہوتراکی کالی و گلابی ساڑھی نیلام کرکے اس سے ہونے والی آمدنی امدادی تنظیم کے نام وقف کی جائیگی۔ کرینہ کپور،ارجن رامپال اوررندیپ ہوڈا کی مرکزی کاسٹ لئے۔ اس فلم کو خود مدھر بھنڈارکر نے بھنڈارکر اینٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے جو 21 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر