سعودی عرب ،قطر ،بحرین اور متحدہ عرب امارات نے لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

سعودی عرب ،قطر ،بحرین اور متحدہ عرب امارات نے لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو ...

بیرو ت( این این آئی) سعودی عرب ، قطر،بحرین اور متحدہ عرب امارات نے لبنان میں 20 شامیوں کے اغوا ءکے بعد وہاں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیروت میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں سعودی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ لبنان سے فوری طور پر واپس چلے جائیں جبکہ دیگر سعودی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ لبنان کے سفر سے گریز کریں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ لبنان کا سفر نہ کریں اور جولوگ لبنان میں مقیم ہیںوہ فوری طور پر وہاں سے لوٹ آئیں۔قطر اور بحرین کی وزارت خارجہ نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو سکیورٹی کی خراب صورت حال کے پیش نظر وہاں سے فوری نکل جانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر