راکسی تھیٹر گوجرانوالہ میں عیدالفطر سے ڈرامہ انار کلی ڈسکو چلی پیش ہوگا
لاہور(کلچرل رپورٹر) راکسی تھیٹر گوجرانوالہ میں عیدالفطر سے ڈرامہ انار کلی ڈسکو چلی پیش کیا جائے گا جس کے لئے آج کل اداکار ریہرسل میں مصروف ہیں اس ڈرامہ کی تحریر و ہدایات بابا شاہد اعجاز کی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر گوشی ٹو ہیں اس ڈرامہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک طویل عرصہ کے بعد سینئر اداکار مٹھو جی اداکاری کے جواہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے مٹھو جی نے جب بھی گوجرانوالہ میں پرفارم کیا ہے ۔ان کو بے پناہ مقبولیت ملی ہے اور ان کے چاہنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد ان کو سٹیج پر اداکاری کرتا دیکھنا چاہتی ہے اور ہمیشہ ان کی اداکاری کو سراہتے ہیں اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شاہد خان، گوشی ٹو، امجد رانا، رفیع ڈئیر، شوکا شاہ، امین اختر سندھو، سدرہ نور ،صباءفیصل اور ماجدبیگ شامل ہیں۔