شاہ رخ خان عید الفطر اہل خانہ کے ہمراہ منائیں گے

شاہ رخ خان عید الفطر اہل خانہ کے ہمراہ منائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی) شاہ رخ خان عیدالفطر اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائینگے۔ وہ ان دنوں یش راج فلمز کی بغیر ٹائٹل کے فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ان دنوں لداخ میں ہیں تاہم انہوں نے شوٹنگ شیڈول اس طرح ترتیب دیا ہے کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ عید منا سکیں۔ کنگ خان نے کہا کہ وہ عید کی نماز ممبئی میں پڑھیں گے اور گھر کے افراد کے ساتھ عید کی تقریبات جو پیر کو متوقع ہیں میں شرکت کر کے واپس لداخ آکر شوٹنگ میں مصروف ہو جائینگے۔ 46 سالہ سپرسٹار اس فلم میں ایک فوجی افسر کا رول ادا کر رہے ہیں جس کے کچھ سین لداخ میں فلمائے جا رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ کترینہ کیف اور انوشکاشرما نے بھی کردار ادا کئے ہیں۔

مزید :

کلچر -