فی الحال کسی فلم میں کام کرنےکا کوئی ارادہ نہیں‘ ایمان علی

فی الحال کسی فلم میں کام کرنےکا کوئی ارادہ نہیں‘ ایمان علی

لاہور( این این آئی)اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ فی الحال کسی فلم میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ‘ اگر شعیب منصور نے کسی پراجیکٹ میں سائن کیا تو ضرور کام کرنے کی حامی بھروں گی ۔ ایک انٹر ویو میں ایمان علی نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں اور ماڈلنگ میں مصروفیت کی وجہ سے فلموں میں کام کے لئے وقت نہیں تاہم اگر شعیب منصور نے کوئی پراجیکٹ شروع کیا تو اس میں ضرور کام کروں گی ۔ شعیب منصور انتہائی با صلاحیت ڈائریکٹر ہیں اور وہ فنکاروں سے انکی صلاحیت کے مطابق کام لینے کا ہنر رکھتے ہیں ۔

مزید : کلچر