حمیمہ ملک بالی ووڈ کی نظروں میں سما گئیں

حمیمہ ملک بالی ووڈ کی نظروں میں سما گئیں

 ممبئی (این این آئی) پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک بالی ووڈ کی نظروں میں سما گئیں ۔ وہ ممتاز فلمساز ودھو ونود چوپڑا کی آئندہ فلم چٹھیاں میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔چند روز قبل اداکارہ نے چوپڑا کے باندرہ آفس میں ایک فوٹو سیشن کیا۔بعدازاں اس موقع پر موجود ایک ذریعہ نے بتایا کہ حمیمہ کا فوٹو ٹیسٹ انتہائی کامیاب رہا اور یہ بات یقینی ہوگئی ہے کہ وہ بالی ووڈ کے صف اول کے فلمسازکی آئندہ فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کریں گی۔ وھوونود چوپڑا ان کی کارکردگی سے بے حد خوش ہیں کہ ان کو ایک انتہائی حسین اور ترو تازہ چہرہ مل گیا ہے۔

مزید : کلچر