دو ہالی ووڈ فلمیں ” دی بگ ویڈنگ“ اور ”سائیلنٹ ہل “6 اکتوبر کو ریلیزہو ں گی

دو ہالی ووڈ فلمیں ” دی بگ ویڈنگ“ اور ”سائیلنٹ ہل “6 اکتوبر کو ریلیزہو ں گی

لندن (این این آئی) دو ہالی ووڈ فلمیں مزاحیہ فلم ” دی بگ ویڈنگ“ اور ”سائیلنٹ ہل “6 اکتوبر کو ریلیزہو ں گی-ہالی ووڈ کی مزاحیہ فلم دی بگ ویڈنگ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔فلم میں رابرٹ ڈی نیرو اور ڈیان کیٹن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ دریں اثناءہالی ووڈ فلم سائیلنٹ ہل کے سیکوئل کا پہلا ٹریلر انٹرنیٹ پر جاری کر دیا گیا۔سائلنٹ ہل کے چھ سال بعد اس کا سیکوئل سینماگھروں کی زینت بننے جا رہا ہے۔فلم کی کہانی ہیتھر مینسن کے کردار کے گرد گھومتی ہے جو چھ سال بعد بھی ماضی سے نجات حاصل نہیں کرپاتی۔ اور اس کو اپنے والد کی جان بچانے کے لئے دوبارہ سائلنٹ ہل پر جانا پڑتا ہے۔ جہاں نئے رازوں سے پردہ اٹھتا ہے۔ فلم26 اکتوبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

مزید : کلچر