اداکارہ دعا قریشی نے شوبز سے کنار ہ کشی کا فیصلہ کرلیا

اداکارہ دعا قریشی نے شوبز سے کنار ہ کشی کا فیصلہ کرلیا

لاہور(این این آئی) اداکارہ دعا قریشی نے شوبز سے کنار ہ کشی کرنے کا فیصلہ کرلیا ‘روز گار کیلئے بوتیک اور ریسٹورنٹ بنائیں گیں ۔ذرائع کے مطابق اداکارہ دعا قریشی نے فلم انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے وہ اپنی زیر تکمیل فلموں کو مکمل کر نے کے بعد شوبز کی دنیا کو خیر آباد کہہ دیں گیں اور مستقل کیلئے انہوں نے ریسو رنٹ اور بوتیک بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایم ایم عالم روڈ پر بوتیک کیلئے پوائنٹ بنانے کیلئے تگ و دو شروع کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق دعا قریشی عیدا لضحیٰ تک فلموں کا مکمل کر وانے کے بعد شوبز کو ہمیشہ کیلئے خیر آباد کر دیں گی‘اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا قریشی موجودہ فلم انڈسٹری کے حالات سے مایوس ہونے کے بعد اپنے بہتر مستقبل کیلئے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں اداکارہ دعا قریشی سے رابطہ کیا تو ان سے بات نہ ہو سکی۔

مزید : کلچر