امیتابھ بچن کا فلم قلی کے حادثے کو قلمبند کرنے کااعلان
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن نے فلم قلی کے حادثے کو لفظوں کی زبان دینے کا فیصلہ کر لیا۔ بگ بی کو یاد ہے آج تک وہ زخم جو فلم قلی کی شوٹنگ کے دوران ملے تھے۔ تین دہائیوں قبل ہونے والی اس تکلیف کا ذکر تو بگ بی نے اپنی آٹوبائیوگرافی میں بھی نہیں کیا تھا حالانکہ اس حادثے میں وہ موت کے منہ سے واپس آئے تھے۔ تیس سال پہلے کے حادثے کی چوٹ امیتابھ بچن کو آج بھی تکلیف دیتی ہے۔