کترینہ کی نئی رومانٹک فلم کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری

کترینہ کی نئی رومانٹک فلم کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکارشاہ رخ خان اور کترینہ کیف کی نئی رومانٹک فلم کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ معروف ہدایتکاریش چوپڑا کی اس بے نام بالی ووڈ فلم کو فی الحال”یش چوپڑا رومانس“ کا نام دیا جا رہا ہے جس میں کترینہ کیف اور شاہ رخ خان پہلی مرتبہ مدِمقابل بڑے پردے پرجلوہ گر ہو رہے ہیں۔ اس فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے جس کی کاسٹ میں شاہ رخ اور کترینہ کے علاوہ انوشکا شرما بھی اہم کردار نبھا رہی ہیں ۔ تقریباً 8سال بعد بننے والی یش چوپڑا کی اس رومانٹک فلم کورواں سال13نومبرکو عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

مزید : کلچر