ہالی وڈ اسٹار جینفر اینسٹن جلد شادی کے بندھن میں بند ھ جائیں گی

ہالی وڈ اسٹار جینفر اینسٹن جلد شادی کے بندھن میں بند ھ جائیں گی

لاس اینجلس(این این آئی) ہالی وڈ اسٹار جینفر اینسٹن اور اسکرین رائٹر جسٹن تھیراکس جلد شادی کے بندھن میں بند ھ جائیں گے۔43سالہ ہالی وڈ اسٹار جینفر نے جسٹن کی شادی کاپروپوزل قبول کرلیا، اور اس بات کا اعلان انہوں نے جسٹن کی سالگرہ کے موقع پر کیا- جینفر نے 2001میں بریڈ پٹ سے شادی کی اور 2005 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی جبکہ 41سالہ جسٹن کی یہ پہلی شادی ہے ، ان کے کریڈٹ میں آئرن مین ٹو اور راک آف ایجز ہیں ، دونوں اسٹار ایک ساتھ کامیڈی فلم Wanderlustمیں جلوہ گر ہوئے تھے۔

مزید : کلچر