گلوکارہ عینی یکم ستمبر کو پیا گھر سدھاریں گی

گلوکارہ عینی یکم ستمبر کو پیا گھر سدھاریں گی

لاہور (آئی این پی) تو ہی میرا پیار ماہیا گا کر شہرت پانے والی گلوکارہ عینی خالد یکم ستمبر کو پیا گھر سدھار جائیں گی ، بارات لاہور جائے گی ، ولیمہ ایبٹ آباد میں ہو گا۔ گلوکارہ عینی خالد اور ایشیا کے کم عمر ترین بزنس مین نورید اعوان کا نکاح جولائی میں ہوا تھا۔ عینی کو منہ دکھائی میں ہیرے کی انگوٹھی ملے گی ۔ نورید اعوان کہتے ہیں کہ ان کی شادی گھر والوں نے طے کی اور وہ اس سے بہت خوش ہیں۔ عینی اور نورید یوم آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی تقریب میں بھی ایک ساتھ شریک ہوئے۔

مزید : کلچر