راحت فتح علی خان کے بھارت میں داخلے پر پابندی عائد

راحت فتح علی خان کے بھارت میں داخلے پر پابندی عائد

 ممبئی (آن لائن) بھارتی میڈیا میں ایسی افواہیں گردش کررہی ہیں کہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے بھارت میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ اور اس کی وجہ بھارتی گلوکاروں کا راحت فتح علی خان سے ناخوش ہونا ہے ۔سوشل میڈیا رپورٹوں کے مطابق بھارتی گلوکاروں نے بہت عرصہ پہلے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا تھاکہ راحت کو بھارت میں میوزک انڈسٹری پر اپنا اثرورسوخ قائم کرنے سے روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاہم فوری طور پر حکومتی سطح پر ایسا کچھ نہیں کیا گیا رپورٹ کے مطابق اب حکومت راحت کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ۔دریں اثناء ان میڈیا رپورٹوں کی حکومتی سطح پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔

مزید : کلچر