بھنگڑا گروپ آر ڈی بی اور نندی کور 27اگست سے پاکستان کا دورہ کریں گے

بھنگڑا گروپ آر ڈی بی اور نندی کور 27اگست سے پاکستان کا دورہ کریں گے

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت کا حامل اربن بھنگڑا گروپ آر ڈی بی اور نندی کور 27اگست سے30ستمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے اس دوران یہ لوگ مختلف شہروں میں پرفارم کرنے کے علاوہ ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔ آر ڈی بی نے مئی میں اپنے اہم بینڈ ممبر کی مئی میں موت کے بعد پہلی مرتبہ بیرون مُلک پرفارم کرنے کی حامی بھری ہے۔یاد رہے کہ یہ اربن بھنگڑا گروپ پاکستان میں بے حد مقبول ہے یہاں پر اس کے پرستارلاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں۔

مزید : کلچر